ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام سے الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے لیے اسلام آباد کےایف 9 پارک میں جمع ہونے کی اپیل کردی۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کی شکست کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے، اب عام انتخابات میں بھی ایسا ہی ہونے سے پوری پی ڈی ایم خوف کا شکار ہے۔
Today I am calling all our people to come out in peaceful public protest against CEC & ECP in F9 Park at 6 pm. I will be addressing the gathering between 7:00 - 7:30 pm.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 4, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں، میں اس اجتماع سے شام 7 بجے خطاب کروں گا۔