ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا ایک اور بڑافیصلہ سامنے آگیا

CM Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے احمد اویس کو ایک بار پھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعنیات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلی ٰ پرویزالہٰی گورنر پنجاب کو سمری بھیجیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دی۔ عثمان بزدار کے دور میں بھی احمد اویس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھے ۔

حمزہ شہباز کی حکومت آنے پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد اویس نے گورنر اور غیر قانونی وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اصولی موقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل کی دوڑ میں معروف قانون دان امتیار صدیقی اور اظہر صدیق بھی شامل تھے۔ احمد اویس نے کہا ہے کہ اگر انہیں یہ ذمہ داری دی گئی تو وہ قبول کریں گے۔