ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن کے اہم اداکار انتقال کرگئے

ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن کے اہم اداکار انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    معروف ترک سیریز ارطغرل  غازی کے دوسرے سیزن میں 'کورکوت بے' کا کردار کرنے والے اداکار 'ہوسین اوزے' انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہوسین اوزے کے انتقال کی خبر ڈرامے کے ہدایتکار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کی جانب سے دی گئی ہے۔ مہمت نےاپنی ایک  انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے  دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ بہت ہی بہترین اداکار دنیا سے چلے گئے ہیں۔

  ڈرامے میں ارطغرل کے ماموں کا کردار کرنے والے ہوسین اوزے نے متعدد ترکی  ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دِکھائے ۔ اداکار کی وفات پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا اور  اداکار کی مغفرت کے لیئے دعا کی۔