(ویب ڈیسک) فیس بک اپنے صارفین کی اصل عمر جاننے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ، مقصد کم عمر صارفین کو سائن اپ کرنے سے روکنا ہے جس کیلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام گزشتہ 13سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے نہیں بنائے گئے تھے، لہٰذا کمپنی اب کم عمر صارفین کو سائن اپ کرنے سے روکنے کے لیے نئے طریقے بنا رہی ہے۔
فیس بک پر یوتھ پروڈکٹس کے وائس پریذینٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم کم عمر صارفین کے کھاتوں کو تلاش کرنے اور ہٹانے کے لیے اے آئی تیار کر رہے ہیں اور لوگوں کی عمروں کی تصدیق کے لیے نئے حل نکال رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ دلیل پیش کرتے ہیں کہ کسی کی عمر معلوم کرنا کافی مشکل ہے کیونکہ کوئی بھی اپنی تاریخ پیدائش غلط طور پر اندراج کرسکتا ہے اس لیے اے آئی کا استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری آئی ڈی تک رسائی اس لحاظ سے مختلف ہوتی ہے کہ آپ دنیا میں کہاں رہتے ہیں جیسا کہ آئی ڈی میں موجود معلومات جیسے سالگرہ، لوکیشن، کس طرح کے پوسٹ لائک کیے جارہے ہیں، کس عمر کے لوگوں سے دوستانہ ہے اور کون سے پوسٹ شیئر کی جارہی ہے، اس سے متعلقہ صارف کی عمر معلوم کرنے میں آسانی ہوگی۔