(سعید احمد سعید)عید کے بعد پی آئی اے سمیت نجی پروازوں کے کرایہ میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا، کراچی سے لاہور اور پشاور فضائی ٹکٹ کی رقم 15 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔
عید کے بعد پی آئی اے سمیت نجی پروازوں کے کرایہ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور اور پشاور فضائی ٹکٹ کی رقم 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ائیر بلیو کا عید سے قبل کراچی سے لاہور 7 ہزار جبکہ اب 18 ہزار اے زائد ہے.ائیربلیو کا لاہور سے کراچی یک طرفہ کرایہ 23ہزار روپے ہو گیا۔
عید سے قبل مسافروں کو اسلام آباد سے کراچی کا ٹکٹ 9ہزار 311 روپے میسر تھا۔زرائع کے مطابق ائیر بلیو کا کا اسلام سے کراچی کا ٹکٹ 7888 کا ملتا تھا۔ عید کے بعد کراچی سے اسلام آباد کا سیرین ائیر کا ٹکٹ 30 ہزار 531 ،ائیر بلیو 21279 روپے جبکہ پی آئی اے کا کراچی سے اسلام آباد کا ٹکٹ 25 ہزاد میں مل رہا ہے۔
سیرین ائیر کا عید سے قبل پشاور سے کراچی کا ٹکٹ 9 ہزار میں میسر تھا۔ جسکی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ائیرلائینز انتظامیہ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے ڈومیسٹک ائیروناٹیکل چارجز میں اضافے کے باعث کرایہ ناموں میں اضافہ کیا گیا۔