سندر میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 4 افراد زخمی

سندر میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 4 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ(وقاص احمد) سندر کے علاقے میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تصادم میں ڈنڈوں کے ساتھ فائرنگ بھی کی گئی جس کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین بھائی بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، زخمیوں کی شناخت اکبر، خادم اور بوٹا کے ناموں سے ہوئی،زخمی ہونے والے تینوں سگے بھائی ہیں۔

پولیس کے مطابق سلیم اقبال سلطان رمضان وغیرہ سے ان کا زمین کا تنازع چل رہا تھا، سندر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

آج لاہور میں قتل کے دو واقعات پیش آئے, پہلا واقعہ  شاہدرہ کے علاقے لاجپت روڈ پر  پیش آیا جہاں ذاتی دشمنی کے باعث پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزمان نے گھر میں گھس کر  35 سالہ شخص کو گلا دبا کر مار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ  کی اطلاع  ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

دوسرا قتل کا واقعہ افسوسناک واقعہ ہڈیارہ میں پیش آیا، جہاں میں معمولی تلخ کلامی پر دس سالہ بچے کو بارہ سالہ بچے نے قتل کردیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا۔

Sughra Afzal

Content Writer