ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان بھی اداکار ماڈل بن گئے

فیاض الحسن چوہان بھی اداکار ماڈل بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وِزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان بھی اداکار ماڈل بن گئے، گلوکار انزی ڈی ایکس کے جشن آزادی کے گانے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وِزیر اطلاعات و کالونیز فیاض الحسن چوہان بھی اداکار ماڈل بن گئے، گلوکار انزی ڈی ایکس کے جشن آزادی کے گانے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔  گانے کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ گانا چند روز میں ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب  وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان  کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے مثبت اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی سراہا ہے ، سپریم کورٹ کے ریمارکس پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کورونا وائرس کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت کے دوران معزز جج صاحبان نے بزدار حکومت کے انتظامات کو موثر قرار دیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  معزز بنچ نے کہا کہ بزدار حکومت کے کرونا مخالف اقدامات مثبت اور درست سمت میں ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، مریضوں میں نمایاں کمی کی باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی سمیت بڑے ہسپتالوں میں کرونا وارڈز بند کر دیئے گئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان  کا مزید کہنا تھا کہ ان حوصلہ افزاء ریمارکس کی روشنی میں پنجاب حکومت کورونا پھیلاؤ کے خلاف مزید اقدامات جاری رکھے گی، بزدار حکومت کے اعلانات سے زیادہ اقدامات بولتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں مل رہی ہیں، عدلیہ کی جانب سے اس سے پہلے بھی پنجاب حکومت کےاقدامات کی تحسین کی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer