مال روڈ کی بحالی تزئین و آرائش کا منصوبہ سست روی کا شکار

مال روڈ کی بحالی تزئین و آرائش کا منصوبہ سست روی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(رائو دلشاد) نیلا گنبد سے جی پی او چوک تک مال روڑ کی بحالی اور تزئین و آرائش کا منصوبہ بدستور سست روی کا شکار، عید سے قبل کمپیکشن ورکس پایاتکمیل کو نا پہنچ سکی۔ منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈمیں سات روز باقی ہیں جبکہ ابھی 30فیصد کام رہتا ہے۔

28روزمیں کمپیکشن ورکس بھی مکمل ناہوسکا2 کروڑ 25 لاکھ 94 ہزارکی لاگت سے بحالی و مرمت کا منصوبہ کنٹریکٹر کے رحم کرم پرہے ۔ نیلا گنبد چوک سے جی پی او چوک تک واسا کی سٹورم واٹر ڈرین کی ری فلنگ اور کارپٹ ، پی ایم جی چوک سے استنبول چوک تک کارپٹ ، ایچی سن کالج تک سروس روڈزپر کارپٹ ،لائن اور لین مارکنگ، فٹ پاتھوں کی بحالی ،سگنلز کی تنصیب سمیت دیگر امور مکمل کیے جائینگے۔

چیف کارپوریشن آفیسرنے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کیلیے 10اگست کی ڈیڈ لائن مقررکررکھی ہے 735 میٹر کی سڑک کی کمپیکشن کاکام بھی مکمل نہیں ہوسکامیٹروپولیٹن کارپوریشن نے مال روڈ کی بحالی کا ورک آرڈر 8 جولائی کو جاری کیامنصوبہ روایتی سستی کا شکار ہے ۔تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہو رہا ہے ۔

واسا نے زیرزمین سٹورم واٹرسیوریج لائن کی تنصیب کے بعد ایم سی ایل کے ہینڈاوورکیاقائم مقام کمشنرلاہوروایڈمنسٹریٹر دانش افضال نے نیلاگنبدتاجی پی او چوک تک فوری تعمیر کاحکم دیا۔منصوبے کا ٹھیکہ جلال کنسٹرکشن نے 20 فیصد کم بولی دیکر حاصل کیا۔

چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری نے کہا ہے مال روڑکی بحالی سے ٹریفک کو مزید بہتر بنایاجائے گا70 فیصد ترقیاتی کام مکمل کرلیا ہے کمپکشن ورکس مکمل ہوتے ہی 10 اگست تک سڑک پر اسفالٹ لیئر بچھا دی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer