ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا کی شدت میں کمی، صرف 11 نئے مریض

شہر میں کورونا کی شدت میں کمی، صرف 11 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں 24 گھنٹوں میں 330 کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز  کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار29 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا سے 8 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5984 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوگئے۔ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسزکی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 172 رہ گئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار26 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز121486 ریکارڈ، پنجاب میں 93197، کے پی کے میں 34223 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 15076، بلوچستان میں 11774 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گلگت میں 2180 اور آزاد کشمیر میں 2093 مجموعی کیسز ریکارڈ ہوئے۔ملک بھر میں ابتک کورونا کے 20 لاکھ 21 ہزارسے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں

شہرمیں کورونا کے مزید 11 کیس سامنے آگئے۔ جبکہ وائرس سے 4اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وبا میں اموات کی مجموعی تعداد 826 اور کیسز 47 ہزار519 ہو گئے ۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے صرف24نئے کیسز سامنے آئے۔جس کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد93 ہزار197 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے 4مزیداموات کے بعد کل تعداد2 ہزار48 ہوچکی ہے،،اب تک7 لاکھ39 ہزار253ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 82 ہزار563 ہو گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer