کسٹمز حکام کی بڑی کارروائی، کروڑوں مالیت کا خشک دودھ ضبط

کسٹمز حکام کی بڑی کارروائی، کروڑوں مالیت کا خشک دودھ ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم کی ملتان روڈ پر کارروائی، کسٹمز سکواڈ نے کوئٹہ سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا ایرانی ساختہ سمگل شدہ دودھ پکڑ لیا، ایرانی ساختہ دودھ کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جاری تھی۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کلکٹر احمد رؤف کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کوئٹہ سے آنے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ ٹرک سے سمگل شدہ خشک دودھ کے آٹھ سو اسی بیگز برآمد ہوئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ خشک دودھ نبی بخش نامی ٹرانسپورٹر کا تھا۔

سمگل شدہ دودھ آئس کریم پوائنٹس اور ڈیری فارمز پر سپلائی کیلئے کوئٹہ سے لاہور بھجوایا گیا تھا۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے ڈپٹی کلکٹر نویدالرحمن اور انسپکٹر اینٹی سمگلنگ وقاص علی کی سربراہی میں کارروائی کی ہے۔