ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ لاہور کا یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ لاہور کا یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ لاہور نےیوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کرلیا۔ فائر ورکس، شاہراہوں اورسرکاری ونجی عمارتوں کو برقی قمقموں سجایا جائے گا۔ یوم آزادی کے روز8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے۔

سٹی 42 کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کی زیر صدارت یوم آزادی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ریسکیو 1122، ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن اتھارٹی، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، پی ایچ اے، ایل ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھاکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو پاکستانی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ صفائی ستھرائی کا بہتر بندوبست کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ قومی ہیروز اور تحریک پاکستان کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ٹریڈ یونین کے ساتھ مل کر سجاوٹ کریں گے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے اہم چوکوں میں کیمپ لگائے گی، کیمپس میں ایل سی ڈیز اور ساؤنڈ کی مدد سے ملی نغمے چلائے جائیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی

ایم سی ایل اور پی ایچ اے قذافی اسٹیڈیم میں میوزک نائٹ کا انعقاد کرے گی جبکہ پی ایچ اے گریٹر اقبال پارک اور ریس کورس میں فائر ورکس کا بندوبست کرے گی۔ کلمہ چوک اور ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کو سجایا جائے گا۔ سول ڈیفنس کے رضا کار ریلی کا انعقاد کریں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

ایم سی ایل مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ میں پورٹریٹ اور پاکستانی جھنڈے لگائے گی جبکہ تمام سرکاری سکولوں یوم آزادی کی مناسبت سے تقاریر اور ملی نغموں کی تقریبات منعقد ہونگی۔ ریسکیو 1122  اور محکمہ صحت 14 اگست کے حوالے سے پلان تیار کرے گا۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer