گلگت بلتستان میں 12 سکولوں کو جلانے کا واقعہ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

گلگت بلتستان میں 12 سکولوں کو جلانے کا واقعہ، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا


(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان   میں 12 سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر ازخود نوٹس لے لیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن 3بجے 14 نومبر2018  

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے12 سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری گلگت بلتستان و کشمیر افیئرز کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں شرپسندوں نے لڑکیوں کے درجنوں اسکول تباہ کر دئیے، اسکولوں میں توڑ پھوڑ کی، متعدد کو آگ لگا دی، دو اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔