ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال ؛ایف سی بلوچستان کا چمن ، قلعہ عبداللہ سبی ، دکی میں ریسکیو و ریلیف آپریشن

شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال ؛ایف سی بلوچستان کا چمن ، قلعہ عبداللہ سبی ، دکی میں ریسکیو و ریلیف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائیاں، چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، سبی اور دکی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ 

بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان، لورالائی، دوبندی اور دکی میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ۔ ایف سی بلوچستان نارتھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ بلوچستان کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک کنٹرول سینٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔

ایف سی کے جوان مختلف علاقوں میں شہریوں اور مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ایف سی بلوچستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو خوراک اور طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی امدادی کاوشوں پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا 

متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ  مشکل کی اس گھڑی میں ایف سی بلوچستان کی بروقت امدادی کارروائیوں پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔