ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کیخلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: بلاول بھٹو

ایران کیخلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھی متاثر ہوا ہے ، جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ،جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہمارے لوگ اس جنگ کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ ایران کیخلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے  گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا دیا گیا جوہری پروگرام آج تک ملک کا دفاع کررہا ہے، مسلم ممالک پر حملے کرنے والے آج میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ پاکستان کے عوام کیلئے تھا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس مشکل سے آج گزر رہے ہیں شاید اتنا مشکل وقت تاریخ میں نہیں دیکھا، ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کیا ان حالات کا مقابلہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام صوبائی حکومتیں وفاق کے ساتھ مل کر مشکلات پر قابو پارہے ہیں۔ سندھ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ سندھ کے کسانوں تک مدد پہنچانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، 25ایکڑ تک زمین رکھنے والے خود کو رجسٹرڈ کرائیں۔ موٹرسائیکل سواروں کو بھی سبسڈی دینے کیلئے کام کررہے ہیں، موٹرسائیکل اپنے نام کروائیں تب ہی سہولت دے سکیں گے، موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس بھی معاف کررہے ہیں۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر ریلیف دینے جارہے ہیں۔ سرکاری اور نجی ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف کا شفاف طریقہ موجود ہے، کوشش ہوگی کے وفاق بھی ریلیف کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال کرے، وفاق فیصلہ کرے تو منی بجٹ لاکر بے نظیر انکم سپورٹ کی سہولت کیلئے تیار ہیں۔