ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ ایشیا کوالیفائرز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ ایشیا کوالیفائرز ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان کے عاصم خان نےملائیشیا کے جوکم چواہ  کو شکست دیکر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ ایشیا کوالیفائرز ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق عاصم خان نے ہانگ کونگ میں ہونے والا ورلڈچیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیےکوالیفائی کیا،فائنل میں عاصم خان نے ملائیشیا کے جوکم چواہ کو شکست دی۔ 

عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ بنالی،اُنہوں نے ملائیشین کھلاڑی کو 2-3 سے شکست دی،انکی جیت کا اسکور3-11،11-13، 11-9،11-3، 10-12 رہا۔