ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں واسلحہ برآمد

لاہور میں موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں واسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان سے 2 موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد ارسلان زیب  نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہریار کو ساتھی وقاص سمیت گرفتارکیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں ۔واضح رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو چوری کرتے دیکھا گیا تھا۔