ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ عالمی میں سینکڑوں دکانیں سیل، تاجر برادری سراپا احتجاج

شاہ عالمی میں سینکڑوں دکانیں سیل، تاجر برادری سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ایم سی ایل حکام نے شاہ عالمی عینک مارکیٹ کی 150 سے زائد دکانیں سیل کر دیں ، اقدام کے خلاف تاجر برادری نےعینک مارکیٹ میں احتجاج کیا اور ایم سی ایل حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

صدر شاہ عالم عینک مارکیٹ خواجہ عمران واجبات کی ادائیگی کیلئے ایم سی ایل حکام کیساتھ لائحہ عمل طے کیا گیا تھا،تمام دکانوں کے واجبات کو جمع کرکے ادائیگیاں شروع کر دیں تھیں لیکن واجبات کا جواز بنا کر مارکیٹ کی 150سے زائد دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب ایم سی ایل کی جانب سے نئے واجبات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے، ایم سی ایل افسران سے واجبات فہرستوں کی بجائے زائد رقم کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے ڈی سی سے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ واجبات کا جواز بنا کر ہراساں کرنے سے روکا جائےفہرست کے مطابق تمام دکاندار واجبات جمع کروانے کے پابند ہیں جو کر رہے ہیں۔