سٹی 42: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 65 دنبے ہلاک ہوگئے مویشیوں کے مالک متاثرہ شخص نے روتے ہوئے دہائی دی ہے کے آسمانی بجلی نے میرا سب سرمایہ ختم کردیا،یہی میری کل کائنات تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے مضافاتی علاقے میں موسلا دھار بارش کے دوران اچانک آسمانی بجلی مویشیوں کے ریوڑ پر گری۔
اس آسمانی آفت کے نتیجے میں 65 دنبے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15 دنبے شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اپنے مال و متاع کی تباہی دیکھ کر متاثرہ گلہ بان شدید صدمے کی حالت میں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے روتے ہوئے دہائی دی کہ "آسمانی بجلی نے میرا سب کچھ ختم کر دیا ہے۔
یہی میری کل کائنات تھی، میں اب بالکل بے سہارا ہو چکا ہوں۔
متاثرہ گلہ بان اور علاقے کے مکینوں نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ غریب متاثرہ شخص کی فوری مالی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی کفالت دوبارہ شروع کر سکے۔