ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل

گلوکارہ انورال خالد رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب  ڈیسک: پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی آواز انورال خالد  نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے شادی کر لی، جس کے بعد ان کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

معروف گیت جھول سے شہرت پانے والی گلوکارہ کے نکاح کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وائرل تصاویر میں انہیں گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

گلوکارہ نے خود بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً  انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، جہاں انہوں نے شوہر کے ساتھ ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کی انگوٹھی دکھائی۔

 اس کے علاوہ ان کی ایک ویڈیو بھی گردش میں ہے جس میں وہ اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔

انورال خالد نے مختصر عرصے میں اپنی منفرد آواز اور جذبات سے بھرپور گائیکی کے باعث نوجوانوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی۔ ان کے دیگر معروف گیتوں میں Pretty Lies اور Nazneen شامل ہیں، جبکہ 2026 میں ریلیز ہونے والا گانا Door بھی مداحوں میں خوب پسند کیا گیا۔