ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ عدالت اس سے قبل متعلقہ قانون پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی بحث کا ریکارڈ بھی طلب کر چکی ہے۔

جسٹس انوار حسین ان درخواستوں پر سماعت کریں گے، جن میں صحافی رانا محمد عظیم سمیت دیگر درخواست گزار شامل ہیں۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم بنیادی حقوق کے منافی ہیں، لہٰذا عدالت ان کا جائزہ لے۔

اس کیس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر مزید دلائل پیش کیے جائیں گے۔