ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کا بڑا ریلیف، موٹرسائیکل مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے

سندھ حکومت کا بڑا ریلیف، موٹرسائیکل مالکان کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مراد علی شاہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے گی، جس کے تحت ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالک کو ایک ماہ میں 2 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

مراد علی شادہ نے کہا کہ موٹر سائیکل کی ٹرانسفر کو بھی مفت کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس مقصد کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ ایک ایپلیکیشن تیار کر لی ہے، جس میں شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں گے تو رجسٹرڈ موٹر سائیکل کی بنیاد پر انہیں 2 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں 67 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں اور سبسڈی کی رقم 15 دن کے اندر تصدیق کے بعد متعلقہ افراد کو منتقل کر دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی موٹر سائیکل کی ملکیت اپڈیٹ نہیں ہے تو شہری 15 دن کے اندر ٹرانسفر مکمل کروا لیں۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر 100 روپے کم نرخ پر پٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا بلکہ سبسڈی براہِ راست نقد رقم کی صورت میں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 سے 20 اپریل کے درمیان فی موٹر سائیکل مالک کو 2 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور پاکستان، تیل کی درآمدات پر زیادہ انحصار کے باعث براہِ راست متاثر ہو رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ اور کئی اہم اجلاس منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اسلام آباد میں موجود تھے جہاں اہم فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں تک تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے فوائد بھی تھے اور نقصانات بھی، تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے جنگ کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور سندھ حکومت وفاقی فیصلوں میں مکمل ساتھ دے رہی ہے۔