ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی: میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر آگئی

 کراچی: میٹرک امتحانات سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

 7 اپریل سے 2 مئی تک امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ رہے گی، کمشنر کراچی نے پابندیوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

امتحانی مراکز سے 200 گز کے اندر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

فوٹو کاپی مشین اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے ایڈمٹ کارڈ بورڈ آفس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے، طلبہ اور تعلیمی ادارے وہاں سے اپنے کارڈز ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔