ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ٹیرف کےردعمل میں چین کا ٹیرف اور پابندیاں ؛ صدر ٹرمپ کا بھی جواب آگیا

امریکی ٹیرف کےردعمل میں چین کا ٹیرف اور پابندیاں ؛ صدر ٹرمپ کا بھی جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین کی جانب سے امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین گھبراگیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’چین نے غلط قدم اٹھایا، وہ گھبرا گئے اور یہی ایک ایسی چیز ہے جو چین برداشت نہیں کرسکتا‘۔ درحقیقت ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ٹرمپ کو چین کے اس ردعمل کی توقع نہیں تھی کہ امریکی مصنوعات پر نہ صرف ٹیرف لگایا جائے گا بلکہ 11 کمپنیوں پر پابندیاں بھی لگا دی جائیں گی اس لیے ٹرمپ نے اپنی خفت مٹانے کے لیے کہا چین گھبرا گیا 

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا جس کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیرف کی مجموعی شرح 54 فیصد ہوگئی۔چین نے آج  امریکی ٹیرف کے جواب میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اور ساتھ ہی اہم معدنیات کی برآمد پر بھی پابندیوں کا اعلان کردیا۔

چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی شامل کر دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کر سکیں گی۔علاوہ ازیں چین کے کسٹمز حکام نے امریکی چکن کی درآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔