راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ مریم نوازسے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات ہوئی ، وزیراعلیٰ نے دکانوں،ورکشاپس،چھوٹےاداروں میں کام والےورکرزکی رجسٹریشن کاحکم دے دیا
چھوٹےاداروں کےورکرزکولیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کےبعدگرانٹس ودیگرمالی فوائدملیں گے،وزیراعلیٰ کاکم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ، پنجاب میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دیدیا۔
پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں و چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی،وزیراعلیٰ مریم نوازکا انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا حکم دیا ، وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبر کے لئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App