راؤدلشاد: سہولت بازارمیں خریداری پرعوام کوماہ صیام میں 1ارب11کروڑکی شانداربچت، اوپن مارکیٹ کےتناسب سےسہولت بازارکےسٹال پرعوام کو31فیصدریلیف ملا۔
سہولت بازاروں میں ڈی سی ریٹس کےتناسب سے11کروڑ70لاکھ روپے ریلیف ملا، ماہ صیام میں سہولت بازاروں میں2ارب46کروڑ60لاکھ روپےکی خریداری، عوام کومارکیٹ ریٹ پرخریداری کی صورت میں3ارب57کروڑ50لاکھ اداکرنےپڑتے۔
عوام کو ڈی سی ریٹس کے مطابق خریداری پر2ارب 58کروڑ30لاکھ روپے ادا کرنے پڑتے، سہولت فری ہوم ڈلیوری ایپ کے ذریعے 2کروڑ 80لاکھ روپے کی ریکارڈ خریداری، 25اضلاع میں قائم36ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری ایپ سےتقریباً28ہزار آرڈردیئے۔
سہولت بازاروں میں سیب305روپے کلومیں فروخت ہوا، ڈی سی ریٹ کے مطابق316روپے اورمارکیٹ میں 487روپے کلو بیچا گیا، سہولت بازاروں میں 10کلو آٹا بیگ795روپے میں فروخت ہوا، ڈی سی ریٹ832روپے اورمارکیٹ میں 897روپے پر بیچا گیا۔
مارکیٹ میں کیلا389درجن،ڈی سی ریٹ227روپے میں فروخت ہوا، سہولت بازار میں کیلاصرف 216روپے درجن دستیاب رہا، مارکیٹ میں چکن 940،ڈی سی ریٹ 585روپے کلومیں فروخت ہوا، سہولت بازار میں چکن 571روپے بیچا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو اشیاخورونوش اوراشیاضررویہ کم از کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں، عوام کی خدمت ومعاشی ریلیف ترجیحات میں اولین ہے۔