ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کیویز کے خلاف سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فاسٹ باولر شاہین آفریدی، فخر زمان کی ٹی ٹو نٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی۔ٹی 20 اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو جگہ ملی ہے، ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کے نام شامل ہیں۔
???? Pakistan squads for the New Zealand series ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 4, 2023
Read more ➡️ https://t.co/EwpLNjIOTI#PAKvNZ pic.twitter.com/vTH5dRG8rE
واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔