پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کیوی ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شامل بین لسٹر اور کول میک کونچی کے پاکستان کے خلاف سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

 نیوزی لینڈ کی ون ڈے اسکواڈ میں ٹام لیتھم، بین لسٹر، کول میک کونچی، ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، ایش سودھی، بلیئر ٹکنر اور وِل ینگ شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم 10 اپریل کو پاکستان پہچے گی، نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کو ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کا ٹیم میں شامل ہونا کیوی کھلاڑیوں کو پاکستانی کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں مددگار ہو گا۔

Bilal Arshad

Content Writer