ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کا سیاسی بحران۔۔ وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاق کے بعد پنجاب  کے سیاسی بحران نے شدت اختیار کرلی ہے۔گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کرنے کی خبریں اس وقت موضوع بحث بن چکی ہیں۔ اسی تنازظر میں  وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے  کل دورہ لاہور کاامکان  ہے۔  پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ عمران خان سے نگران وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، چودھر ی پرویزالہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم  اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ناراض ارکان  اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor