فخر زمان کے193 رنز،دوسراون ڈے جنوبی افریقہ کے نام

فخر زمان کے193 رنز،دوسراون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
کیپشن: Pakistan vs South Africa 2nd ODI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو17 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج جوہانسبرگ میں کھیلا گیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوتے 50 اوورز میں 342 زنز کا ٹارگٹ پاکستان کو دیا،جواب میں پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار 193 رنز بنائےجو کہ ان کے کیرئیر کا بہترین سکور ہے۔

فخرزمان کا ساتھ کوئی کھلاڑی نہ دے سکا جس کے باعث پاکستان دوسرا ون ڈے ہار گیا۔342 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان نے 324 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو17 رنز سے شکست دے دی۔تین روزہ میچوں کی سریز1-1 سے برابر ہوگئی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، 12 اپریل کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14  اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا اور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپر اسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer