ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی فورٹی ٹو نے ننھی پری کو والدین سے ملا دیا

lost child in lahore
کیپشن: Lost Child
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹی فورٹی ٹو نے ننھی پری کو والدین سے ملا دیا، کبری مسجد سمن آباد کے علاقے سے ملنے والی نامعلوم لاوارث بچی کی زینب کے نام سے شناخت، والدین نے سٹی فورٹی ٹو کا شکریہ ادا کیا۔

کبری مسجد سمن آباد کے علاقے میں شہری احسن خان کو نامعلوم لاوارث بچی ملی، جسے تھانہ سمن آباد پولیس کے حوالے کیا گیا، بچی کی عمر 3 سال اور پیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، بچی گھر سے چیز لینے بھائیوں کیساتھ نکلی لیکن راستے میں بچھڑ گئی جس پر گھر میں شادی مرگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔

سٹی فورٹی ٹو نے واقعے کو رپورٹ کیا، خبر نشر ہونے کے بعد بچی کے لواحقین تھانہ سمن آباد پہنچ گئے، نامعلوم بچی کا نام زینب رانی عمر 3 سال 3 ماہ، والدہ کانام عشرت اور والد کا نام شفاقت جو دربار کمال چشتی قصور کے رہائشی ہیں۔ بچی کے والدین نے سٹی فورٹی ٹو کو ان کی بچی ملانے پر شکریہ ادا کیا۔ والدین کو دیکھنے پر ننھی پری والدہ سے چمٹ گئی، جیسے کہ ننھی گڑیا کو ماں کی آغوش میں راحت کی طلب ہو۔

سٹی فورٹی ٹو کے توسط سے گمشدہ بچی اپنے والدین کو مل گئی متاثرہ خاندان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔