ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا 12 اپریل کو دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کا دھرنا کا اعلان
کیپشن: Jamat Islami
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر جماعت اسلامی لاہور سراپا احتجاج، ایل ڈبلیو ایم سی کے دفتر کے باہر 12 اپریل کو دھرنا کا اعلان، پی پی 160 کے کارکنان کو تیاریوں کا ٹاسک دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 160 میں دھرنا کی تیاری کے حوالے سے ذمہ داران کو ٹارگٹ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، پی پی امیر سید مستقیم معین، جنرل سیکرٹری حافظ احمد عمیر، جہانگیر ایثار، اعجاز احمد عالم، انور خان، اشفاق چغتائی، میاں محمد اشرف، نذیر احمد چودھری، فیض رسول، مجاہد بشیر بٹ، قاسم رضوان، فرخ اسلام، نعیم الرحمن، اسحاق گجر، اعجاز کمبوہ، سہیل فروغ، یاسین کمبوہ، شہزاد انصاری اور میاں عظیم بوٹا نے شرکت کی۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ شہر میں دعوؤں کے باوجود صفائی کا نظام بہتر نہ ہوسکا، صفائی کی ڈیڈ لائن دینے کے باوجود صفائی نہیں ہو سکی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد کی کال پر 12 اپریل کو شہری دھرنا میں شریک ہونگے۔  

دوسری جانب شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ڈیوس روڈ پر کئی روز سے کچرا پڑے رہنے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مشکلات میں گھر گئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک روز جمعدار آجاتا ہے تو باقی پورا مہینہ غائب رہتا ہے۔شہر کو صاف کرنے کے دعوے تو بہت کئے گئے تھے، لیکن اب افسران کہاں ہیں؟انہیں شاہراہوں پر پڑا کچرا کیوں دکھائی نہیں دے رہا؟ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام پر رحم کرے اور صفائی کے عمل کو یقینی بنائے۔