علی ساہی: آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاک ڈاون کے دوران کارروائیاں جاری ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروئیاں کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8417 ایف آئی آرز درج کرکے 14298 ملزمان گرفتار ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی احکامات کے بعد صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزی پرمجموعی طور پر 214مقدمات درج کرکے 244 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی جس میں سے198گرفتار جبکہ 86 ضمانت پر رہا ہوئے اور دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی پر 193599 شہریوں کو وارننگ جاری ہوئی، 13052 شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے جبکہ 8246 ضمانت پر رہا ہوئے۔
گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1371 ناکے لگائے گئے جہاں 6101 گاڑیوں اور 15098موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیا گیا، پولیس ناکوں پر چیک کئے گئے 29723 شہریوں میں سے اور 17957کو واننگ دے کر چھوڑا گیا، 1296 شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے، 658 ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ 217نے ضمانتیں کروائیں۔
مجموعی طور پر 395 ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 827 ملزمان کو نامزد کیا گیا، خلاف ورزی پر 79 دوکانوں اور 8 ریستورانوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی، ذخیرہ اندوزی پر 12مقدمات درج کرتے ہوئے 20ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6 ملزمان گرفتار جبکہ 6 ضمانت پر رہا ہوئے۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس کارروائیوں کے حوالے سے پراگریس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔
پولیس ٹیمیں دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے متعلقہ اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور فیلڈ ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔