ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن سےمتاثرہ افراد کیلئے حکومت کا شاندار اقدام

لاک ڈاؤن سےمتاثرہ افراد کیلئے حکومت کا شاندار اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے چیف منسٹرانصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70 ہزارمستحق افراد کو تصدیق کےبعد مالی امداد پہنچائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم شروع ہوگئی, مستحق افراد میں 24گھنٹےکےدوران تقریبا ً 150کروڑ روپےکی مالی امداد تقسیم کردی گئی،اس حوالےسےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا ہےکہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کےتحت دیگرمستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری طو رپر مالی امداد دی جائےگی،چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کےحوالے سے اپنی مثال آپ ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی کرتے ہیں,چیف منسٹرانصاف امداد پروگرام کےتحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے,سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرےگا، پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے, وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن رکھا گیا ہے ، جمع کروانے کی آخری تاریخ 7اپریل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے 30 مارچ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کی منظوری دی تھی, انہوں نے کہا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے لیے10 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں,گزشتہ روز وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، بند مارکیٹوں، کمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا,ان کا کہناتھا کہ   پنجاب کے شہریوں کو کرونا سے بچانا میرا مشن ہے,کرونا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer