ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑا اعلان کردیا

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈے کیئر سنٹرز بنانے کا اعلان کردیا، ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ڈے کیئر سنٹرز میں محکمہ صحت کی ورکنگ لیڈیز کی سہولت کی خاطر ان کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ اعلان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ماڈل ڈے کیئر سنٹر کے اچانک دورہ کے دوران کیا، اس موقع پر سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر مدثر وحید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم ودیگرافسران موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ماڈل ڈے کیئر سنٹر میں محکمہ صحت میں ورکنگ لیڈیز کے بچے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تمام گھریلو سہولیات مفت حاصل کرینگے، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں ماڈل ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کا اچانک دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کے ایم ایس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کیلئے آخری وارننگ دیدی۔

Sughra Afzal

Content Writer