ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو ووٹر لسٹ چیک کرنے کے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

عوام کو ووٹر لسٹ چیک کرنے کے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو خبردار کیا ہے کہ تمام ووٹرز فہرستیں صوبے کے 850 اہم مقامات پرآویزاں کی جائیں۔ عوام کے ان لسٹوں میں لگائے گئےاعتراضات دور کرنے کیلئے مہم بھی چلائی جائے۔

حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈی سی کو حکم دیا ہے کہ مساجد کے لاوڈ سپیکر، منادی، کیبل کے ذریعے تشہیری مہم شروع کی جائے، جس میں عوام کو ووٹر لسٹ چیک کرنے کے متعلق آگاہی دی جائے، اگر کوئی غلطی ہو تواعتراض لگایا جائے اور درست صورت میں الگ سے فارم پر کیا جائے۔

حکومت پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو اس مہم کی ازخود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تمام ڈی سی کو کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں اور تحصیل اور ٹاؤن کی سطح کے دورے کریں اور یہ عمل 24 اپریل تک مکمل کریں۔