ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفیٰ ٹاؤن میں دن دیہاڑے نوجوان قتل، ملزمان فرار

مصطفیٰ ٹاؤن میں دن دیہاڑے نوجوان قتل، ملزمان فرار
کیپشن: City42 - Murder
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) مصطفیٰ ٹاؤن میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے پر دو بھائیوں نے  محلے دار کو سر عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔بے حسی کی انتہا، سٹی ڈسٹرکٹ سکول شاہدرہ کی انتظامیہ نے طلبا کو مزدور بنا دیا

سٹی 42 کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے کرامت کالونی میں پچیس سالہ جمیل اپنی پھوپھی کے ہمراہ بازار گیا، اسی دوران دو بھائیوں بابر اور عاصم نے اندھا دھند فائرنگ کر کے جمیل کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر کے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔میو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت نے مریضہ کی جان لے لی

جمیل کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ عاصم اور بابر سے جمیل کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، قاتلوں نے پہلے آ کر اس کی پھوپھی سے پوچھا کہ جمیل کہاں ہے اور جمیل کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔