ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے حسی کی انتہا، سٹی ڈسٹرکٹ سکول شاہدرہ کی انتظامیہ نے طلبا کو مزدور بنا دیا

بے حسی کی انتہا، سٹی ڈسٹرکٹ سکول شاہدرہ کی انتظامیہ نے طلبا کو مزدور بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زبیر اعوان)بے حسی کی انتہا، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ  نے مستقبل کے معماروں کو مزدور بنا دیا۔

سٹی 42 کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ نے معصوم بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے مزدوری پر لگا دیا۔ بستے اٹھائے، ہاتھوں میں کتابیں تھامے بچے سکول آئے تو انتظامیہ نے انہیں کرسیاں اٹھانے پر لگا دیا۔

بچوں کا کہنا ہےکہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے فرنیچر کی کمی کے باعث پرائیویٹ سکول سے امتحانات کے لیے کرسیاں مانگی تھیں۔ امتحانات ختم ہوتے ہی بچوں کو کرسیاں واپس کرنے پر لگا دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔48 ہزار سکولوں کی سنی گئی، حکومت نے خزانے کا منہ کھول دیا

لاکھوں روپے فنڈز کی دستیابی کے باوجود سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی کمی اور بچوں سے تعلیم کی بجائے مشقت کا کام لینا، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔