ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شناختی کارڈ پر 5 سموں کے علاوہ آپ چھٹی سم نہیں لے سکتے: چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا

ایک شناختی کارڈ پر 5 سموں کے علاوہ آپ چھٹی سم نہیں لے سکتے: چیئرمین پی ٹی اے نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر 5 سموں کے علاوہ آپ چھٹی سم نہیں لے سکتے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے اہم انکشاف بھی کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے۔

 چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے سائبر کرائم کے ساتھ مل کر 125 چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران 25 ہزار سمیں برآمد ہوئیں، اور 171 لوگ گرفتار کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک کا ریکارڈ جہاں پر ہے، وہیں سے لیک ہوتا ہے۔ ہمیں سیکیورٹی فیچر میں مزید بہتری لانا ہوگی۔ دو ڈھائی سال کے دوران ہم نے 18 لاکھ سمیں بلاک کی ہیں جب کہ نادرا کے ساتھ مل کر سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کو بھی آن بورڈ رکھا گیا ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر 5 سموں کے علاوہ آپ چھٹی سم نہیں لے سکتے۔ 

 اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ غیر قانونی سموں کی وجہ سے دہشتگردی اور بھتہ خوری جیسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ یو کے کی سمیں بھی یہاں پر اشتہار دے کر فروخت کی جا رہی ہیں۔

 وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اب تو ملک میں اکاؤنٹ بھی کرائے پر ملتے ہیں۔ لوگوں کو پتہ ہے کہ فراڈ کے پیسے آنے ہیں، پھر بھی اکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے خود بھی سیکیورٹی فیچر میں اضافے کے لیے اقدامات کرے۔ ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک کو بھی ایکسٹرا فیچرز متعارف کرانا ہوں گے، جب تک یہ نہیں ہو گا، ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔