سٹی 42:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی
جمعرات (رات) موسم کی صورتحال کےمطابق بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار/ شدید موسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران موسلادھار/ شدید موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے دیر ،سوات،شانگلہ ،چترال، کوہستان، بٹگرام، بونیر ، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، مالاکنڈ ، مہمند، خیبر، باجوڑ،کوہاٹ،، ہنگو،کرم ،کرک،بنوں، ٹانک، وزیر ستان اور لکی مروت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار/شدید موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔
پنجاب کے راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ ، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سر گو دھا، میانوالی، خو شاب،فیصل آباد، جھنگ، او کا ڑہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور قصورمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ رات/ صبح کے دوران چند مقامات پر موسلادھار/ شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔تاہم شام/رات میں نور پور تھل، لیہ، بھکر، تو نسہ، ٹی ٹی سنگھ، سا ہیوال، ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تا ہم شام/رات میں ژوب،موسی خیل ،بارکھان،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ چند مقامات پر موسلادھار/ شدید موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان اور بالائی ، خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 27، سیدپور 19، گولڑہ 14)، راولپنڈی (شمس آباد 18، کچہری 03، گوالمنڈی 01)،لاہور 06، منگلا 05، مری 03، سیالکوٹ (سٹی) 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 25، گلگت 02، ہنزہ 01، خیبرپختونخوا: پاڑاچنار میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 44، بھکر اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انتباہ: 03 ستمبر(رات)اور05 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور، گوجرانوالہ، گجرات،لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے اس دوران کشمیر ، مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔