ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کر گئیں

افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : افغانستان میں 6 شدت کے زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، ہلاکتیں 1400 تک پہنچ گئیں.

 افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر نے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، جب کہ تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ زلزلہ حالیہ برسوں میں افغانستان کی سب سے ہلاکت خیز قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔