حارث رؤف کی بڑی چھلانگ

Big Bash League, Haris Rouf, Osama and Zaman Khan, Pakistani cricketers join Big bash, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حارث رؤف، اسامہ اور زمان خان بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو پِک کرلیا گیا۔

بگ بیش لیگ  کی اوور سیز  پلیئرز ڈرافٹنگ میں میلبرن اسٹارز نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو گولڈ کیٹیگری میں پِک کیا۔

حارث رؤف اس سے پہلے بھی میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 
اس کے علاوہ سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ بولر زمان خان کو گولڈ کیٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا جبکہ راؤنڈ فور میں میلبرن اسٹارز نے اسپنر اسامہ میر کو برونز کیٹیگری میں پِک کر لیا۔

 
 
 پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے ہی  بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔