درندہ صفت شوہر بیوی کو مار پیٹ کرگاؤں میں برہنہ پھراتا رہا

 درندہ صفت شوہر بیوی کو مار پیٹ کرگاؤں میں برہنہ پھراتا رہا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  درندہ صفت شوہر بیوی کو مار پیٹ کرگاؤں میں برہنہ پھراتا رہا،مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا بیوی کو مارپیٹ کے بعد برہنہ کرکے پریڈ کرانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرتاب گڑھ کے علاقے میں شوہر نے اپنی چار ماہ کی حاملہ بیوی کے ساتھ ظلم و زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ افسوسناک واقعہ 31 اگست کی شام کو پیش آیا جس میں شوہر اور سسرال والوں نے بیوی کے پڑوسی سے ناجائز تعلقات ہونے کے شبے پر خاتون کو  پہلے تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں برہنہ کیا اور اسی حالت میں خاتون کی گاؤں میں پریڈ بھی کروائی، خاتون کے شوہر نے اس سارے منظر کو کیمرے سے عکس بند کیا۔

 پولیس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور شوہر کانا مینا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ مزید 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش بھی کی جارہی ہے۔