شاہنواز دھانی کی انگریزی کے چرچے، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

شاہنواز دھانی کی انگریزی کے چرچے، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کیپشن: Shahnawaz Dahani
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دھانی کی انگریزی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

لاڑکانہ بوائے کے نام سے مشہور شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔ اس دوران شاہنواز دھانی نے انگریزی زبان میں اپنی صحت اور ٹیم  سے متعلق بات کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیے۔
شاہنواز دھانی نے ہانگ کانگ کو اچھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان شاءاللّٰہ جیتیں گے اور اپنی 100فیصد محنت کریں گے، ہم ہر ٹیم کو سنجیدہ لیتے ہیں وہ چاہے بھارتی ٹیم ہو یا ہانگ کانگ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے بھارت کے ساتھ میچ کے دوران ہمارے کھلاڑی زخمی تھے، اب سب کافی بہتر ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر