پراپرٹی مالکان کی شامت آگئی، خفیہ سروے شروع

property tax not recovered from property holders
کیپشن: property
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ایکسائزحکام کی نااہلی یا ملی بھگت,لاکھوں پراپرٹی مالکان سے اربوں روپے کے ٹیکس کی وصولی نہ کی گئی, لاہور کے 9  ارب سمیت صوبہ بھرکے21ارب کے سابقہ واجبات کے لئے زونزکے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا، لاہور کی 2زونز سے سوا ارب کے بقایا جات سامنے آگئے۔
  لاہور کا 9ارب سمیت پنجاب بھر کا اکیس ارب کا پراپرٹی ٹیکس وصول کیوں نہیں کیا گیا۔پراپرٹی ٹیکس نادہندگان اورکئی کئی سالوں سے واجبات ادا نہ کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئےایکسائزہیڈ آفس نے ورکنگ شروع کرکے مخصوص زونز کے ریکارڈ کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کا واجبات کی وصولی کے لئے خفیہ سروے کیا جارہا ہے۔

ایکسائزحکام کے مطابق اب تک چیکنگ کے مطابق لاہور کے 2زون سے سوا ارب کے ڈیفالٹرزکی پراپرٹیاں سامنے آگئیں۔ایکسائز کے ریکارڈ اور اربن یونٹ کے ڈیش بورڈ پرگزشتہ 8 سالوں سے21ارب کے واجبات سامنے آئے ہیں۔سابقہ واجبات کی وصولی کے لئے سروے میں پراپرٹیوں کی تفصیلات چیک کی جارہی ہے۔

رواں سال بھی پراپرٹی ٹیکس میں 21ارب کا ٹارگٹ دیا گیا ہےجبکہ لاکھوں پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز سے ڈی جی ایکسائز کے حکم پر سابقہ واجبات کی وصولی کی جائےگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer