اداکارہ منال خان کا برائیڈل شاور ،تصاویر وائرل

 اداکارہ منال خان کا برائیڈل شاور ،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان کی بہن منال خان کی اداکار  احسن محسن اکرام کیساتھ منگنی ہوچکی ہے اور آئندہ چند روز میں زندگی کے نئے سفرکاآغازکرنے والی اداکارہ منال خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے اپنے برائیڈل شاور کی کچھ تصاویر اور ویڈیو کی ہے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان نے پنک رنگ جبکہ ان کی دوستوں نے سیاہ رنگ کے لباس پہنے ہوئے ہیں۔ صرف یہ نہیں انہوں نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ سب لڑکیوں کا بہت شکریہ‘‘۔

ان تصاویر اور ویڈیوزمیں منال کے علاوہ ایمن خان،  کنزہ ہاشمی، سارہ، صبورعلی اور ارم علی نمایاں ہیں۔دیکھا جاسکتا ہے کہ تصاویر میں منال خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

قبل ازیں احسن اکرام نےشادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی، جس  میں انہوں نے بتایا تھا کہ 10 ستمبر بروز جمعہ وہ اور منال رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔