ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے:شہباز شریف

 حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے:شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے سیاسی طور پر متحرک ہونے سے عمران خان کو تکلیف ہے، حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، حمزہ شہبازشریف ان کا بیٹا ہے اس لئے پابند سلاسل ہے۔

 

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کراچی کا ایک روز کا دورہ مکمل کر کے لاہور واپس پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ عمران خان کو ان کے متحرک ہونے سے تکلیف ہوتی ہے، آصف علی زرداری سے ملاقات میں سیاست پر بھی گفتگو  ہوئی رہبر کمیٹی اے  پی سی کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

 

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں زیر علاج ہیں طبعیت بہتر ہونے پر پاکستان آئیں گئے، عمران خان معشیت ٹھیک کرنے کی بجائے انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں، عمران خان سوچ رہے ہیں کہ شہبازشریف کو کیسے جیل میں ڈالا جائے۔

 

 

صدرمسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اس  لئے جیل میں ہیں کیونکہ وہ ان کے  بیٹے ہیں، جب میاں نوازشریف، وہ خود مریم نواز حمزہ شہباز احتساب کے لئے اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں، حکمران خود کیوں اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  فیٹف پر اپوزیشن پر ہندوستان کی زبان کا طعنہ دینا بھونڈا الزام ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer