ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کا واسا ہیڈ آفس گلبرگ کا دورہ،ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نےنکاسی آب کے منصوبوں پربریفنگ دی،ڈی جی کا کہنا تھا کہ شہرکے زیر زمین انفراسٹرکچرکو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کےلیےاکیس ارب مالیت کا ترقیاتی پروگرام زیرغور ہے۔


لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی واسا ہیڈ آفس گلبرگ آمد کےموقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نےخوش آمدید کہا،ڈی جی کوواسا کی تنظیم،ذمہ داریوں اور دائرہ کاربارےبریفنگ دی گئی،اس موقع پرواسا کےڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرزاور تمام ڈائریکٹرز اسلم نیازی،نوید مظہر،افتخار الدین نعیم،ذیشان بلال اورمحمد شاہد سمیت دیگرافسران نےشرکت کی۔

سٹی فور ٹی ٹو سےگفتگو کرتے ہوئےڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ واسا آئندہ ہائی رائزبلڈنگ قوانین کے تحت زیرزمین سٹرکچرکو ڈیزائن کرے گا۔ایم ڈی واسا نےمستقبل میں شہرمیں نکاسی آب کے لیےمشکل علاقوں کے مسائل اوران کے حل پربریفنگ بھی دی،، ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہےکہ واسا نےحالیہ مون سون میں کم وسائل میں بہترین پرفام کیا۔


ڈی جی ایل ڈی اے کولاہور میں فراہمی آب کی تاریخ اور جدید انتظامات بارے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ۔

یاد رہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے سات کروڑ کی لاگت سے پیکجز مال کے سامنے یوٹرن بنانے کیلئے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یوٹرن پر شہریوں کو سگنل سے قبل فیروز پور روڈ پر واپس مڑنے کی اہم سہولت بھی میسر آئے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے یوٹرن کا ٹینڈر بائیس ستمبر تک کھولے گا ۔ چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔ چیف انجینئر ایل ڈی اےحبیب الحق رندھاوا کے مطابق جدید یوٹرن کی تعمیر سے والٹن روڈ پر ٹریفک کے بہاو میں آسانی ہوگی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer