ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

معروف اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محبت شادی اور اب علیحدگی، لائم لائٹ کی دنیا سے ایک اور بری خبر،معروف اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

ذرائع کے مطابق معروف اداکار محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا، فاطمہ سہیل نے درخواست میں اپنے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کردیا، فاطمہ سہیل نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ عدالت خلع کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کرے۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے 20 جولائی کو اپنے شوہر پر گھریلو تشدد اور شادی شدہ ہونے کے باوجود افیئرز چلانے کا الزام عائد کیا تھا،  فاطمہ سہیل نےاس کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی تھی جس میں فاطمہ سہیل نے کہا تھا کہ محسن عباس نے کھلے عام نازش جہانگیر نامی خاتون سے ناجائز تعلقات استوار کیے اور سرعام اس کو گھر لے کر آتا رہا۔

فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر پیسوں کی ہیرا پھیری کا بھی الزام لگایا تھا، 29 اگست کو  تفتیشی رپورٹ میں معروف اداکار محسن عباس کو اہلیہ فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer