دو مقامی ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

دو مقامی ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو جوہرٹاون ڈویژن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے دو مقامی ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، بجلی چوری کرنے پر کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو جوہر ٹاون ڈویژن کی جانب سے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے دوران دو مقامی ہوسٹلز سے بجلی چوری پکڑی گئی، ایکسیئن جوہرٹاون شجاعت علی کے مطابق ہوسٹلز میں ڈائریکٹ سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

 میٹر کی ان کمنگ کیبل سے سپلائی لگا کرصارفین وسیع پیمانے پر چوری کر رہے تھے جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کر دیا گیا، ایس ڈی او امین اللہ نے بتایا کہ صارفین کو لاکھوں روپے کا بل بھجوایا جائے گا جبکہ بجلی چوری کرنے پر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer