ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی شامت آگئی، ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

لاہور کے افسران کی غلطی کی وجہ سے شہر میں ڈینگی نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔

ڈی سی لاہورکا کہنا ہے کہ جو افسران  غفلت برتیں گے، ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer